• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کی میتیں پاکستان میں ہی دفن ہونی چاہئیں ، حاجی اسد حسین

بارسلونا (شفقت علی رضا ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین نے اپنے بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں وفات پا جانے والے تارکین وطن پاکستانیوں کی میتوں کو وطن عزیز لے جانے کے حوالے سے پالیسی مرتب کرے ، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اوورسیز پاکستانیوں کے کوارڈینیٹر زلفی بخاری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں ، حاجی اسد حسین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کی میتیں اپنی دھرتی ماں کی آغوش میں دفن ہونے سے محروم کر دی گئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
تازہ ترین