• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن کی بزرگ شخصیت حاجی ملک فضل داد کا انتقال

لوٹن (نما ئندہ جنگ) لوٹن کی ایک بزرگ شخصیت حاجی ملک فضل داد رحلت کر گئے۔ بروز پیر مقامی قبرستان میں ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کرکے سپردخاک کر دیا گیا۔ کمیونٹی نے مرحوم کے قریبی عزیزوں ملک اعجاز، ملک نواز، شہباز ملک، گل فراز ملک، سرفراز ملک سمیت دیگر خاندان سے تعزیت کی ہے۔علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ملک اعجاز نے بتایا کہ مرحوم ان کے کزن تھے مرحوم کو خراج پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کمیونٹی کیلئے کافی تگ و دو کی اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے۔
تازہ ترین