• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے رہنما ٹونی لائیڈ بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما راچڈیل سے ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے انہیں علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مانچسٹر رائل انفرمری میں انکا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، ٹونی لائیڈ تین مرتبہ لیبر پارٹی کی سیٹ سے راچڈیل سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے، پاکستانی کیمونٹی میں وہ انتہائی مقبول ہیں انکی جلد صحت یابی کیلئے پاکستانیوں سمیت تمام کیمونٹیز کے لوگوں نے جھولیاں پھیلا دی ہیں پارٹی توسط سے جاری ہونیوالے ان کے اہل خانہ کے ایک بیان کے مطابق انکی صحت میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے وہ گریٹر مانچسٹر کے میئر ‘ اور کرائم کمشنر سمیت گریٹر مانچسٹر پولیس کیلئے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں2017میں راچڈیل سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے عوام دوستی کی وجہ سے وہ ہر حلقے میں یکساں مقبول ہیں ۔
تازہ ترین