• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے بعد سرگرمیوں کے لئے تربیتی پروگرام

 پیرس (نمائندہ جنگ) فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کے سلسلہ میں کئے گئے لاک ڈاون کو نرم کرنے یا ختم کرنے کے بعد نئے جنم کی شروعات کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کی تیار یاں کی جا رہی ہیں۔ مقامی بلدیاتی اداروں، دیگر کئی مقامات پر لوگوں کو تربیت دی جائے گی کہ لاک ڈاون کے خاتمہ کے بعد کیا کیا احتیاطی تدابیر پر اختیار کرنا ہوں گی۔ یورپی ممالک کے حکمران سوچ رہ ہے ہیں کہ تعمیرات، پیداواری یونٹ وغیر اپریل کے آخری ہفتے لاک ڈاون سے مستثنیٰ قرار دے دیئے جائیں تاکہ آہستہ آہستہ آہستہ زندگی کے پہیے کو چلایا جاسکے۔
تازہ ترین