• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لخت حسنین شاہ کی والدہ کے انتقال پر جماعت اہلسنت رہنمائوں کی تعزیت

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیرسید لخت حسنین شاہ کی والدہ کے انتقال پرملال پر مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کےچیئرمین محقق اسلام علامہ پیر سید زاہدحسین شاہ رضوی ،ترجمان جماعت مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری، مفسر قرآن علامہ قاضی محمد عبدالطیف قادری، صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ قادری ،مرکزی صدر علامہ پیر مفتی محمد اختر علی قادری، سینئر نائب صدر صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، سیکرٹری جنرل مولانا محمد بشیر خان نقشبندی، سیکرٹری نشرواشاعت مولانا حافظ نثار احمد رضا، مرکزی خازن جانشین مفکر ملت صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، قاری محمد زمان قادری،خطیب سادات علامہ پیر سید اشتیاق شاہ گیلانی، مولانا پیر محمد احمد نقشبندی، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی، مولانا قاری محمد علی شرقپوری ، صاحبزادہ حماد رضا قادری،صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری ، ڈاکٹر مفتی مصطفٰی رضا بیگ قادری ،صاحبزادہ شفقات احمد شاہ ایڈووکیٹ، صاحبزادہ حسیب حسین شاہ،مولانا قاضی نویدالرحمٰن قادری ، مولانا حافظ غلام مسعود نقشبندی، مولانا حافظ محمد عارف صدیقی ،مولانا حافظ جہانگیر قادری، مولانا خورشید القادری حافظ ظفر اقبال قادری و جملہ اراکین نے چیئرمین مسلم ہینڈز پیر سید لخت حسنین شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی بخشش فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ،علاوہ ازیں پیر سید مزمل حسین جماعتی ،قاری جاوید اختر چشتی،علامہ ظفر محمود فراشوی مجددی،حافظ نثار احمد،چوہدری شہباز سرور, سجاد سرور، علامہ افتخار قادری،چوہدری طاھر،شیخ کمال مصطفی،طاہر صدیق،اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے اظہار افسوس اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین