• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط افسوسناک ہے،راجہ واجد

راچڈیل (نمائندہ جنگ) پاکستان پرجب بھی برا وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر مدد کی کورونا وائرس کی وبا کے بعد بھی تارکین وطن اپنی استطاعت سے بڑھ کر مستحقین کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ بات راجہ واجد نے کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تارکین وطن پر کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی شرط لاگو کر کے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے جو افسوسناک ہے تارکین وطن کیساتھ ایسا ناروا سلوک فوری بند ہونا چاہیے۔ راجہ واجد نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ تارکین وطن کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں۔
تازہ ترین