• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں 24گھنٹوں میں کورونا سے 403افراد ہلاک ہوگئے

برسلز (نمائندہ جنگ) بلجیم میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹے میں 403 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2035 ہوگئی ہے۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے میں 1384نئے پازیٹیو مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد COVID-19 سے ابتک متاثرہ مریض 22194 ہوچکے ہیں۔ یہ تعداد 85000 کے قریب کرونا ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ کرائسز سینٹر کے مطابق 314 افراد کو گذشتہ روز ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اس طرح ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی اس وقت موجود تعداد 6012 ہے۔ جبکہ 1260 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ یاد رہے کہ بیلجیم میں مارچ کے تیسرے ہفتے کے آغاز سے لاک ڈائون جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق ان تمام افراد کے اس لاک ڈائون سے قبل ہی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین