• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات یورپ میں ہوئی ہیں

پیرس (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے مقابلہ میں سب سےزیادہ اموات یورپ میں ہوئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے یورپ میں اموات50 ہزار سے تجاوز کر گئیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ بلجیم، ہالینڈ، ناروے اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے6 لاکھ75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فرانس میں 8 ہزار اور برطانیہ میں5 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سےہلاک ہوگئے ہیں ۔اٹلی میں 15 ہزار877 اور اسپین میں 13ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جب کہ دنیا بھر میں 12 لاکھ84 ہزارسے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
تازہ ترین