• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مریضوں کو ٹینڈا ریسٹ ہائوس میں رکھا جائے

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ ) اوور سیز یو کے ،کےصدر سید شفقت گیلانی، سید تحسین گیلانی، فاضل ضیا ، یاسر احمد، جمال یاسر ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد سعید، ماجد بخاری ، وسیم بٹ ، خورشید بٹ، افتخار ملک، قاسم کامریڈ ،حسیب بٹ، عجائب گیلانی، کو نسلر عمران حمید ملک، طارق راجہ ودیگر رہنماوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چیف سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دریائے پونچھ کے ساتھ ٹینڈا ریسٹ ہاوس کے صحت مند ماحول میں رکھاجائے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کو سہولیات مہیا کی جائیں ۔ اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی واحد ہسپتال ہےجہاں دیگر مریضوں کی تعداد زیادہ ہے،ان کو کورونامتاثرین سے محفوظ بنانا ہوگا ۔ عوام کو کورونا وائرس بیماری سے بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے اور ضلع کوٹلی میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کی سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے۔
تازہ ترین