• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف جارحیت سے روکتی ہے، کلارک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پیسوں کی چکا چوند نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی آنکھیں خیرہ کی ہوئی تھیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی لیگ میں کھیلنے کی خواہش کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی بھارت کے خلاف میچوں میں روایتی جارحانہ انداز نہیں اپناتے تھے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور مشہور مبصر راشد لطیف مائیکل کلارک کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی حیثیت سے میرے لئے آئیڈیل صورتحال ہے کہ میں کلارک کے الزامات کی تائید کروں ۔ لیکن گذشتہ سیریز میں جس کی مائیکل کلارک بات کررہے ہیں اس میں آسٹریلوی ٹیم کمزور تھی، ایرون فنچ اوپننگ کرتے تھے، اگر اس سال ہونے والی سیریز میں بھی آسٹریلیا بھارت سے ہار گیا تو مائیکل کلارک کا موقف درست ثابت ہوگا۔ لیکن لگتا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ ناراضی مائیکل کلارک کو اس سنگین الزام پر مجبور کر گئی ہے۔ مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آئی پی ایل معاہدوں کی خواہش نے آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کیخلاف جارح مزاجی سے روکے رکھا تھا۔ میدان میں آسٹریلین کرکٹرز نے ویرات کوہلی یا دیگر بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف جارح رویہ نہیں اپنایا ،کرکٹرز کو خدشہ تھا کہ کوہلی یا بھارت سے تلخی ہوئی تو یہ مہنگی پڑ سکتی ہے اورآئی پی ایل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین