• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی شہریوں نے وائرس چیک پوائنٹس قائم کرلئے

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) عالمی وباء کورونا وائرس کیلئے فلسطینی شہریوں نے چیک پوائنٹس قائم کرلئے۔ تھرما میٹر لہراتے ہوئے، چہرے کا ماسک اور زرد جیکٹ پہنے فلسطینی شہری دنیا بھر میں کووڈ 19 کیلئے بنائے گئے چیک پوائنٹس کی طرح نظر آئے لیکن سمحا نامی شہری فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام نہیں کرتے بلکہ وہ ایک وکیل ہیں اور ان درجنوں فلسطینی شہریوں میں سے ایک ہیں جنہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں دیہی سڑکوں کے کنارے تعینات کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کنٹرول نافذ کئے جائیں۔

تازہ ترین