لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور میں بھکاریوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مڑیاں چوک، گارڈن ٹائون اور ٹائون شپ کے علاقوں میں گداگروں سے ریزگاری لینے والے دکاندار اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار کھانسی کا علاج کرانے کیلئے جناح ہسپتال آئے تو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں فوری طو رپر قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔