• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب(نامہ نگار)حب ندی میں نہاتے ہوئے 8 سالہ بچہ فرحان ولد سرفراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی رئیس گوٹھ کراچی کا رہائشی تھا اور والدین کے ہمراہ پکنک منانے حب ندی آیا تھا۔ مقتول کی لاش کوایدھی ایمولینس کے ذریعے مرشد اسپتال منتقل کیا گیا، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پکنک منانے والے افراد کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین