• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ میں ردو بدل کا با ضباطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطا بق مخدوم خسرو بختیار کو اقتصادی امور ڈویژن ،اعظم خان سواتی کو انسداد منشیات اورحماد اظہر کو صنعت و پیداوار کا وزیر بنا یا گیا ہے،صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر سید فخر امام کو وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، ظہیر الدین با بر اعوان کو وزیراعظم کا مشیر پا ر لیمانی امور مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے، عبد ا لرز اق دائود سے ٹیکسٹائل انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کی وزارت واپس اور وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔کا بینہ ڈویژن نے ردو بدل کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین