• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع نیب کا 12ملزمان کیخلاف دوسرا ریفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں درخواست ضمانت کی سماعت کورونا صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردی اور شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب نے شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کےخلاف دوسرا ریفرنس دائر کیا ہے۔ ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن بطور ملزمان نامزد ہیں۔ دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔ شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
تازہ ترین