• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر آئسولیشن مرکز میں کورونا کے مریضوں کی آمد شروع

کراچی(ٹی وی رپورٹ) ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کی مدد سے تیار کردہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر پانچ مریضوں کو داخل کیا جا چکا ہے اور ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ محکمہ صحت سندھ نے پیر سے ایکسپوسینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس کے ایسے مریضوں کو داخل کرنا شروع کر دیا تھا ۔
تازہ ترین