• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 7دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 7دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے،دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے بھاری اسلحہ ، انتہا پسندی کے لٹریچر اور بھارتی تیار کردہ ادویات بھی برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے عادل خیل گاؤں میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کے دوران پناہ گاہ میں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر آپریشن کیا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے آئی ای ڈیز، انتہا پسندی کے لٹریچر اور بھارتی تیار کردہ ادویات برآمد کی گئیں۔

تازہ ترین