• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے تمام غیرحاضر اسٹاف کو فوری حاضری کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے تمام غیر حاضر اسٹاف کو فوری طور پر حاضری کی ہدایت کی ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف لاک ڈاو ن میں کراچی میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر ملازمین چھٹی لیے بغیر شہر چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، اس لیے انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں ، بصورت دیگر انہیں بلا اجازت غیر حاضر تصور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس وقت سوائے اسلام آبا د کے تمام ہی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل ہے اور لاک ڈائون میں تمام ہی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم ازکم اسٹاف کے ساتھ کام کریں ۔
تازہ ترین