• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈاکٹروں کو تمام سہولیات فراہم کرے‘ وکلاء رہنما

کوئٹہ (پ ر)وکلاء رہنما ہادی شکیل ایڈووکیٹ‘ علی احمد ایڈووکیٹ ‘کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ‘ ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ‘ محمد شریف ایڈووکیٹ‘اقبال کاسی ایڈووکیٹ‘نذیر آغا ایڈووکیٹ‘ طارق بٹ ایڈووکیٹ‘ خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ‘ نصیب اللہ کاسی ایڈووکیٹ‘ ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ‘نذر بلوچ ایڈووکیٹ اور منیر سکندر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں ڈاکٹروں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹروں کے ساتھ ہیںاورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کو تمام سہولتیں فراہم کرے۔
تازہ ترین