• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ڈاکٹروں کو رہا ، حفاظتی لباس فراہم کیاجائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی کی قیادت میں جمعیت نظریاتی مولوی محمد نبی حافظ رفیق اور عطااللہ گل پر مشتمل وفد نےینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے سابق صدرڈاکٹریاسرخوستی وہ دیگر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کے پرامن جلوس پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ جمعیت نظریاتی کا پیغام ہر مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف بغاوت ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلایا گیا اور دوسرے صوبوں میں ڈاکٹروں کو وائرسے بچائوکے لیے حفاظتی کٹ اور تمام سہولیات دی گئیں لیکن بلوچستان میںڈاکٹروں کو اب تک حفاظتی لباس اور ماسک نہیں دیاگیا۔انہوںنے کہاکہ گرفتار ڈاکٹروں کو جلد رہا اور انھیں حفاظتی لباس و ماسک جلد فراہم کیے جائیں۔ 
تازہ ترین