• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی سٹورز پر رعایتی اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں،ملک عامرڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہیب قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاون کے دوران عوامی ریلیف کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم عوام کے لیے مختص کر چکی ہے اشیائے خوردونوش سبسڈائزقیمتوں پر یوٹیلٹی سٹورز پر آسانی سے دستیاب ہیں آٹا سمیت کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ، بلکہ معیاری ا شیا وافر مقدار میں موجود ہیں کورونا وائرس سے نجات تب ہی ممکن ہے جب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ استغفار کریں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیرا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 155 میں قائم مثالی یوٹیلٹی سٹور چونگی نمبر 8 کے دورے کے موقع پر کیا۔
تازہ ترین