• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ ایس او پیز کے مطابق کرونا متاثرین کو سہولتیں فراہم کرے‘ سید اطہر شاہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کی انتظامیہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے سیکڑوں افراد کی موت کا سامان پیدا نہ کرے بلکہ حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرے اور جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی انہیں واپس جانے دے۔ یہ بات انجمن اسلامیہ شاہی ابدالی مسجد کے صدر قانون دان سید اطہر شاہ بخاری جنرل سیکریٹری میاں عبدالوحید ٹیکس بار کے صدر میاں عبدالستار ،محمد اشرف چوہدری جلال الدین گجر نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک کو ایک عرضداشت پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ابدالی مسجد کے قرنطینہ قرار دینے سے قبل مسجد کی انتظامیہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اب صورتحال یہ ہے کہ صحت مند افراد جن پر کرونا کی کوئی علامات نہیں مگر وہ چند بیمار جن پر کرونا کا اثر ہے کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں ۔
تازہ ترین