ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا اور سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے "حفاظتی کٹس" "ماسکس" ودیگر ضروری امدادی سامان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے حوالے کیا۔