• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر 86گرفتار

پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشی اور پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر بیشتر دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی اوراس دوران 86دکانداروں کو گرفتا ر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ملنے والی معلوما ت کے مطابق انتظامیہ نے سرکلر روڈ ،جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ، پشتخرہ، یکہ توت، ورسک روڈ ،رنگ روڈ، صدر و نوتھیہ،یونیورسٹی روڈاورکوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیااور کاروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے اور کم وزن روٹی پر 86 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش، دودھ فروش، قصائی، جنرل سٹور مالکان و قصائی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین