• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاو ن اور پہیہ جام ‘ ڈرائیور کنڈیکٹر کا معاشی قتل قرار

پشاور(وقائع نگار)پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن اور پہیہ جام احکامات کی مزید پیروی کو ٹرانسپورٹ سے منسلک ڈرائیور کنڈیکٹر اور دیگر عملے کا معاشی قتل قرار دیا ہے اور لاک ڈائون اور پہیہ جام سے جہاں دیگر طبقات مشکلات کا شکار ہیں وہی ٹرانسپورٹ سے منسلک مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور مہمند ٹرانسپورٹ اس سیشن کے صدور خان زمان آفریدی صدر پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمد مومند اور مہمند ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کنڈیکٹر اور دیگر عملہ روزانہ کی بنیاد پر کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار نے اس بارے میں اب تک کوئی بھی جامع منصوبہ بندی نہیں کی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کےعہدیداروں کو اعتماد میں لیا ہے۔
تازہ ترین