• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم کا ضمانت کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(نیوز رپورٹر)نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے مبینہ کرپشن کے الزام میںگرفتار ملزم نے ضمانت پر رہائی کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جبکہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست گزارمحمد الیاس کیجانب سے ضمانت پر رہائی کیلئے دائر رٹ میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار محمد الیاس کا یواے ای میں ریسٹورنٹ ہے جبکہ اسلام آباد میں اسکی کمرشل پراپرٹی ہے جبکہ وہ ایف بی آر کو باقاعدہ ٹیکس بھی ادا کرتا ہے ملزم پر الزام ہے کہ اس کے بھائی محمد طارق سابق اکائونٹنٹ نے اپنے اوراسکے نام پرپراپرٹی بنائی جس پر ملزم کیخلاف نومبر2019میں وارنٹ جاری کرکے گرفتار کیا گیادرخواست گزاروکیل کے مطابق نیب نے درخواست گزارکے جائیداد سے متعلق حقائق کی صحیح تشریح نہیں کی اوراسکے ذرائع آمدن کو نظرانداز کر کے اسے گرفتار کیاقبائلی اضلاع میں پٹیشنر کے جائیداد کوتمام ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل تھا۔
تازہ ترین