• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کیلئے گیس بل اقساط میں جمع کرنیکا عمل شروع

پشاور(وقائع نگار) وفاق کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس خیبر پختونخوا نے گھریلو صارفین کے مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں کرنے کا عمل شروع کر دیاہے ۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق جن گھریلو صارفین کے بل بغیر اقساط جاری ہوئے ہیں، وہ کسی بھی بینک برانچ میں مارچ کے مہینے کا بل تین اقساط میں جمع کراسکتے ہیں، اقساط میں بل جمع کرانے کی سہولت صرف دو ہزار روپے (علاوہ جی ایس ٹی) تک کے گیس بل پر دی گئی ہےجبکہ 2000 سے زائد بل پر اقساط کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
تازہ ترین