• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد کا شہر سیل اور دکانداروں کی گرفتاری کی مذمت

پشاور(وقائع نگار)تاجراتحادخیبرپختونخوانے پشاورشہرکومکمل سیل کرکے راستوں کی بندش اورباجوڑی گیٹ میں دکانداروں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کی بات کررہی ہے تودوسری طرف راستوں کی بندش سے شہریوںکی زندگی اجیرن کردی گئی ہے اوررہی سہی کسرپولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے پوری کردی جوکہ ہردوسرے شہری کی بے عزتی کررہے ہیں گزشتہ روزتنظیم کااجلاس چیئرمین مجیب الرحمان کی صدارت میں ہواجس میں شوکت اللہ ہمدرد، میاں اختر،آفتاب خان ،شاہداور دیگرصدورنے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ شہری اپنے گھروںمیں قرنطینہ میں ہیں لیکن بیماری سستی کی صورت میں انہیں ہسپتال اورمیڈیسن لینے کیلئے جانے میں دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے۔
تازہ ترین