• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بھائیوں کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی رہائی

پشاور(نیوز رپورٹر) اراضی کے تنازعہ پر تین بھائیوں کے مشہورزمانہ قتل کیس میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ملزم عامرنادر کی درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 25مئی 2019کو تھانہ عمرزئی کی حدود میں تین بھائیوں کواراضی کے تنازعہ پر قتل کردیا تھا جس پر ملزم عامر نادر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور فاضل جسٹس نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تازہ ترین