• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضافاتی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کو عوام نے ہوا میں اڑا دیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور میں کرونا وائرس کے روک تھام کے باعث لاک ڈاون کے باوجود شہر کے مضافاتی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کو عوام نے ہوا میں اڑا دیا ،مضافاتی علاقوں میں تعمیراتی کام جارہ رہنے کیساتھ ڈبل سواری بھی جاری ہے تاہم صوبائی حکومت مضافاتی علاقوں میں لاک ڈاون پر عمل دارامد کروانے میں بے بس ہو چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مضافاتی علاقہ اناصر باغ ،ملکنڈھیر،ریگی ،ملا زئی ،میاں خان گڑھی اور ملحقہ علاقوں کے عوام احتیاطی تدابیر کے پروا کئے بغیر معاملات زندگی میں مصروف ہے تاہم ان علاقوں میں تعمیراتی کام بھی پہلے کی طرح جاری ہے جبکہ مذکورعلاقوں کے عوام ڈبل سواری بھی کرتے ہیں۔
تازہ ترین