• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا فنڈ ،ٹوئٹر کے بانی کا ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان


مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسی نے کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر کے سی ای او نے کوروناسے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ارب ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے بعد بچیوں کی صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ٹوئٹر ملازمین بھی متاثر ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین