• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کو فوری طورپر رہاکیاجائے، عطاء محمد کاکڑ

کھیلوں کی ممتاز شخصیت عطاء محمد کاکڑ کی جانب سے جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے ۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کوچ عطاء محمد کاکڑ نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلاجواز اور قابل مذمت ہے ہرحکومت نے جنگ اور جیو کوانتقامی کارروائی کانشانہ بنایا ہے۔

عطاء محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کی صحافت کےمیدان میں گراں قدرخدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

عطاء محمد کاکڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرشکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے کھیلوں کے حلقے جنگ اور جیو کے ساتھ ہیں اور اگر میرشکیل الرحمٰن کو رہانہ کیا گیا تو کھلاڑی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

تازہ ترین