• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کو وسیم اکرم کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور سابق کپتان وسیم اختر کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے دونوں کرکٹرز کی حال ہی میں ’گیٹ اپ‘ بدلے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قرنطینہ نے میرے دوستوں کی کیا حالت بنا دی ہے۔‘

شعیب اختر کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹ کرکے ان کی پوسٹ پر ردعمل دیا اور زیادہ تر مداحوں نے اسے مذاق کرنے کا ایک غلط طریقہ بھی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اس پوسٹ کے جواب میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی میدان میں آگئیں اور شعیب اختر کی بھی ایک فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ’شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ پر ردعمل، شعیب اختر آپ بتائیں کہ آپ کے پاس کیا بہانہ ہے؟


شنیرا کی پوسٹ پر لکھے گئے ہیش ٹیگز سے صارفین خُوب محظوظ ہورہے ہیں، مداح ان کے زبردست ’کم بیک‘ پر سراہ ہی رہے تھے کہ شعیب اختر نے بھی کمنٹ کر کے اپنا ردعمل دے دیا۔

شعیب اختر نے اپنےایک کمنٹ میں تعریف تو کی لیکن فوراً ہی یوٹرن لیتے ہوئے تصویر کو ایک بری فوٹو شاپڈ تصویر قرار دیا۔

شعیب اختر نے اپنے کم بیک میں تصویر کو فوٹو شاپ کی ایک بُری ایڈیٹنگ کہا اور کہا کہ میں اس سے بہتر کم بیک کی توقع کررہا تھا۔

بعد ازاں مداحوں کی جانب سے تنقید کی وجہ سے شعیب اختر نے مذکورہ پوسٹ اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔

تازہ ترین