• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ : طبی عملےکی غفلت،10نومولود بچوں کو کورونا

رومانیہ میں طبی عملےکی غفلت سے اسپتال میں 10 نومولود بچےکورونا وائرس کاشکارہوگئے۔

رومانیہ کےمحکمہ صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی شہر تیمی شوارا میں ایک چلڈرن اسپتال میں پیداہونے والے 10 نومولود کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔

رومانوی وزیر صحت نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبتایا کہ اسپتال میں پیداہونےوالےبچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں جبکہ ان کی ماؤں کےٹیسٹ منفی ہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ بچوں کویہ وائرس اسپتال کےعملے کےذریعےلاحق ہوا ہے۔

رومانی وزارت صحت نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وزیرصحت کاکہنا تھا کہ کوروناکا شکار ہونے والے نومولود بچوں میں سے 9 کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کو اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین