• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے فارغ


قونصل جنرل احمد امجد علی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی وبائی بیماری کورونا وائرس کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپس وطن آنا چاہتے ہیں، وطن واپسی کے خواہشمند افراد کی پاکستان قونصل خانہ میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

قونصل جنرل احمد امجد علی کہا کہنا ہے کہ یو اے ای میں موجود 10 ہزار پاکستانیوں کو کورونا ائرس کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق وطن واپسی کے لیے سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ دبئی ائرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں ۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں اور غیر معمولی حالات میں فلائٹس کے لیے پاکستان کی اجازت درکار ہے۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق عرب امارات کے امداد سے بھرے دو جہاز پاکستان اس ہفتے جاچکے ہیں جبکہ اماراتی ایئر لائنز اپنے شہریوں کو پاکستان سے واپس بھی لا چکی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سفارتی حکام کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔

تازہ ترین