• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان، لاک ڈاؤن کے اختتام پر پاکستانی طلبہ خوش

 چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں گیارہ ہفتے جاری رہنے والا لاک ڈاؤن ختم ہو گیا، لاک ڈاؤن کے اختتام سے وہاں موجود پاکستانی طلبہ بھی خوش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں چینی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کی تصویریں شیئر کیں جس میں وہ لاک ڈاؤن کے اختتام پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا گذشتہ سال کے اواخر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی تھی تاہم اب 11 ہفتے کے لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

شہری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے روزمرہ معمولات کے کاموں میں مصروف ہو گئے۔

تازہ ترین