• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات نہیں کیے ، سلمان رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے کیسز دن بدن بڑھ رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت کے روبرو خواجہ سلمان رفیق نے اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

خواجہ سعد رفیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن اور قیصر امین بٹ کو شہادت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے ۔

تازہ ترین