• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی، ناصرحسین

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شا ہ کا کہنا ہے کہ عوا م کی شب برأت کے مو قع پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی۔

سید ناصرحسین شا ہ نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری احتیا ط کریں شب برأت پرگھروں پر انفرا دی عبادا ت کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا سے محفو ظ رکھنے کے لیے مشکل فیصلے کئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ عوا م شب برأ ت کے مو قع پر قبرستان نہ جائیں ، شب برأ ت کے مو قع پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے  عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام شب برأت پر اپنے گھروں میں ہی رہیں ملک و قوم کے لیے دعائیں کریں، آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کے لیے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں۔ 

تازہ ترین