• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء اور افغانستان کی امداد روک دیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو اختلافات ختم کرنے اور طالبان سے معاہدہ کرنے کی تنبیہ 2 ہفتے پہلے دورۂ افغانستان کے دوران کی تھی۔

مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں دوسری صورت میں صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کا انخلا اور ایک ارب ڈالر کی امداد روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: متوازی افغان حکومت کے شدید مخالف ہیں، مائیک پومپیو

مائیک پومپیو نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللّٰہ عبداللّٰہ پر افغان صدر اشرف غنی کی حمایت کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

تازہ ترین