• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 41 ہزار 589 ہو گئی، اس وائرس سے اب تک 82 ہزار 933 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 549 ہے۔

کورونا وائرس نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 1427، برطانیہ میں 786، اسپین میں 704، اٹلی میں 604 اور جرمنی میں 206 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے۔

دنیا کے 209 ممالک کورونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وبا نے 17 ہزار 127 زندگیاں نگل لی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 586 ہو گئی ہے۔

اسپین میں کورونا سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 46 ہزار کے قریب متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بحرین میں پھنسے 200 سعودی شہریوں کی وطن واپسی

فرانس میں بھی کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 ہزار 332 ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 159 اموات ہوئی ہیں اور 55 ہزار 242 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین