• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکیج منظور، 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی

رمضان ریلیف پیکیج منظور، 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس پر 17 اپریل سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ عوام کو ماہ رمضان میں 19 اشیاء خور و نوش پر سبسڈی رمضان شروع ہونے سے سے ایک ہفتے پہلے ہی دینا شروع کردیں گے۔

عمر لودھی نے مزید کہا کہ 17 اپریل کو شروع ہونے والے رمضا ن ریلیف پیکیج پر عمل درآمد عید تک جاری رہے گا اور آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مشروبات پر 15فیصد، بیسن پر 10فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کجھور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد اور چائے پر 8 سے 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔

عمر لودھی نے کہا کہ اس حوالے سے مزید یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے،1ماہ کے اندر مزید 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔

تازہ ترین