• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ سے چینی ماہرین صحت کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے چینی ماہرین صحت کی ملاقات


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کورونا وائرس سے متعلق چینی ماہرین کے 9 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی دوری اور نظم و ضبط کے عمل کو بڑھاکر مرض سے بچنا ضروری ہے، جبکہ راشن کی تقسیم میں بھی اس عمل کا ہونا ضروری ہے۔

ہیڈ آف میڈیکل ٹیم مسٹر ما منگھئی (Mr Ma Minghui) چینی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کے خلاف زبردست جنگ کرکے اس کو شکست دی، ہمیں بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔

چینی وفد کے ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔

وفد کےطبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، جب تک عوام سماجی دوری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کریں گے، تب تک وائرس ختم نہیں ہوگا۔

تازہ ترین