وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام سے ہر پیغام پر رقم کاٹی جارہی ہے ہم وفاق سے اپیل کرتے ہیں کہ احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے لئے موبائل بیلنس سے کٹوتی نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت کو برداشت کرنے چاہئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت احساس پروگرام پر پیغامات کو بالکل مفت کردے، پیغامات کو فری کرنے سے عوام کو مزید سہولت میسر ہوگی۔