• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیاں کھولنے کی اجازت دی ہے، ملک بوستان

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیاں کھولنے کی اجازت دی ہے، ملک بوستان


چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ 

لاک ڈاون کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات پہنچانے میں مشکلات رہیں، ایکسچینج کمپنیاں 15 کروڑ ڈالر ماہانہ ترسیلات زر پہنچاتی ہے۔ 

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں دیگر کرنسیون کو دبئی ایکسپورٹ کرکے یومیہ ایک کروڑ ڈالرلاتی تھیں۔

ایکسچینج کمپنیوں کی سپلائی بندش اور ٹی بلزسے انخلاء کے سبب روپے پر دباو ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر168روپے ہونے کی یہ اہم وجہ ہے۔

تازہ ترین