• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے باعث عائد سختیاں نرم نہ کرنے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی سختیاں نرم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا وبا سے متعلق اچھے اشارے ملنے کے باوجود ابھی پابندیاں نرم کرنے کا وقت نہیں آیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف کوششوں کو دگنا اور تین گنا کرنا ہوگا۔

WHO ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر

عالمی ادارہ صحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر آگیا۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگا دیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکا دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے، اب ہم اس پر نظرِثانی کریں گے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔

تازہ ترین