• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر قدیر نے کہا ہے کہ اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو بلا تفریق نہ صرف ہم وطنوں بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو اپنانا ہوگا اور اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔

جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں  نے یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں اور ایک دوسرے کی ہر ممکنہ امداد کریں، اس ساتھ مخیر حضرات وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس موذی مرض کے خلاف جہاد کےلئے قائم فنڈ میں بھر پور تعاون کریں۔

 انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران اموات کا بہت دکھ ہے بڑی کوشش کی کہ ان کی تدفین وطن میں ہو، مگر حالات کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا اس سلسلہ میں تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

 پاکستانی کمیونٹی کے جذبات حکومتی اعلیٰ سطح تک پہنچائے مگر حالات کے پیش نظر وہ بے بس نظر آئے اور اکثر دوستوں نے با امر مجبوری اپنے عزیزوں کو یہاں دفن کر دیا اللہ ان مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین