• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 7 لاکھ سے زائد رضا کار رجسٹر ہوچکے، عثمان ڈار

ساڑھے 7 لاکھ سے زائد رضا کار رجسٹر ہوچکے، عثمان ڈار


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد رضا کار رجسٹر ہوچکے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں عثمان ڈار نے کہا کہ سب سے زیادہ 5 لاکھ پنجاب،1 لاکھ سندھ ،90 ہزار خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 10 ہزار رضا کار رجسٹر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے7 لاکھ میں سے 25 ہزار خواتین اور سوا 7 لاکھ مرد ہیں، ان میں سے 10ہزار ہیلتھ ورکرز اور ڈھائی ہزار ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل کو ختم ہوجائے گا اور پہلے مرحلے میں ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز کو وزارت صحت کے ساتھ منسلک کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں ہر سطح پر منتخب نمائندوں کو رکھا ہے، یہ فورس بے روزگار اور مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے کام کے تین درجے ہوں گے، ضلعی سطح پر ایم این اے، تحصیل کی سطح پر ایم پی اے اور یو سی کی سطح پر منتخب نمائندہ اس کی نگرانی کرے گا۔

تازہ ترین