• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کی اپنے اور محمد کیف کے بیٹے کے درمیان میچ کی تجویز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ کمنٹیٹر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اور سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف کے بیٹے کے درمیان مقابلے کی تجویز دیتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ’’تو پھر میچ ہوجائے کبیر اور میکائیل علی اختر کے درمیان۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پیس کا جواب مل جائیگا۔ 

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کبیر کو میری جانب سے پیار دینا۔

دونوں سابق کرکٹر کے درمیان یہ نوک جھونک اس وقت شروع ہوئی جب محمد کیف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں محمد کیف کا بیٹا اپنے والد سے یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے، ڈیڈ شعیب اختر کی بولنگ کا سامنا کرنا آسان ہے، کیونکہ وہ فاسٹ بولنگ کرتے ہیں اور جب اسے بیٹسمین ہٹ کرتا ہے تو وہ تیزی باؤنڈری پار کرجاتی ہے۔

تازہ ترین