• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: حکومتِ سندھ نے شہریوں کو قبرستان جانے سے روک دیا

کورونا: حکومتِ سندھ نے شہریوں کو قبرستان جانے سے روک دیا


شب برات کے موقع پر حکومت سندھ نے شہریوں کو قبرستان کا رخ کرنے سے روک دیا ہے۔

حکومتی احکامات کے بعد شہر کے چھوٹے بڑے قبرستانوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہیں۔

سخی حسن قبرستان کی باؤنڈری وال نہ ہونے کے سبب پولیس کو شہریوں کا داخلہ روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی پولیس چیف نے کہا تھا کہ شب برات کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مساجد سے بھی اعلان کیے جارہے ہیں کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں عوام اپنے گھروں پر عبادات کا اہتمام کریں اور قبرستان کا رخ نہ کریں۔

تازہ ترین