• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جراثیم کش اسپرے کے لیے واٹر بورڈ کی تیاریاں مکمل

جراثیم کش اسپرے کے لیے واٹر بورڈ نے تیاریاں مکمل کرلیں


کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور صوبے میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے واٹر بورڈ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور واٹربورڈنے ایک اور محاذ مار لیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے شہر میں کورونا کے سدباب کیلئے جراثم کش ادویہ و کیمیکل ملے پانی کا اسپرے کرنے کے لیے مشینیں تیار کرلیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اظہار تشکر کیا ہے، آزمائشی طور پر چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ تیارکردہ مشینوں میں ایک وقت میں 550 گیلن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ، بلیچ، ڈیٹول ملا پانی اسپرے کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

اسداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ آزمائشی طور پر شاہراہ فیصل، پی ای سی ایچ ایس، شاہراہ قائدین سمیت شہر کی دیگر علاقوں میں جراثم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ دور تک پریشر سے اسپرے کرنے والی مشین کو جراثم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرتے دیکھ کر شہریوں نے اظہار مسرت کیا۔

تازہ ترین